Live Arrest Of Imran Khan

کوئٹہ: صوبائی وزیرمعدنیات مبین خلجی کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

بلوچستان کے صوبائی وزیر معدنیات مبین خلجی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم سوچ سمجھ کر اس نتیجے...

بلوچستان کے صوبائی وزیر معدنیات مبین خلجی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم سوچ سمجھ کر اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ہم اس ملک کی سلامتی کو بہتر سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں، جس طرح ملک کو نقصان پہنچایا گیا، یہ نہیں ہونا چاہیے تھا، اس لیے ہماری ٹیم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہتے ہیں اور چھوڑ دیتے ہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دے رہے ہیں بلکہ سوچ بچار کے ساتھ ملک کی سلامتی کے لیے فیصلہ خود کیا ہے۔