Live Arrest Of Imran Khan

عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرنی چاہیے، صدرمملکت عارف علوی

صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو بھی 9 مئی کے واقعات کی...

صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو بھی 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرنی چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ عمران خان کو بھی اظہار مذمت کرنا چاہیے بلکہ انہوں نے یہ کہا تھا کہ مجھے کچھ بھی ہوجائے پرامن رہنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات لازمی ہیں اور الفاظ کا چناؤ کس طرح ہوا ہے، میں کسی کا دفاع نہیں کروں گا، ایک وہ جس نے کہا جی ایچ کیو میں جاکر توڑ پھوڑ کرو، ایک وہ جس نے کہا کہ جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کرو تو اس کی تحقیقات ہونی چاہیے اور سزا ملنی چاہیے۔