Live Arrest Of Imran Khan
پولیس عمران خان کی رہائش گاہ کی تلاشی کیلئے وفد بھیجے گی، نگران وزیر اطلاعات پنجاب
پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ کی تلاشی کے...
پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ کی تلاشی کے لیے کل ایک وفد زمان پارک بھیجے گی اور اس کے لیے سابق وزیراعظم سے اجازت لی جائے گی۔
جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عامر میر نے کہا کہ وفد کی سربراہی لاہور کے کمشنر کریں گے اور وفد عمران خان کے ساتھ وقت طے کرے گی اور کیمروں کی موجودگی میں ان کے گھر کی تلاشی لی جائے گی۔
نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ پولیس کے 400 اہلکار بھی وفد کے ساتھ ہوگا تاکہ ’وہاں پر چھپے ہوئے دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے‘۔