Live Arrest Of Imran Khan

ایمان مزاری کا والدہ شیریں مزاری کی رہائی کیلئے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع

وکیل ایمان مزاری نے والدہ شیریں مزاری کی رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں مؤقف...

وکیل ایمان مزاری نے والدہ شیریں مزاری کی رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کرلیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا کہ شیریں مزاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے برخلاف گرفتار کیا گیا، عدالت شیریں مزاری کی گرفتاری غیر قانونی، انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے۔

مزید کہا گیا کہ عدالت شیریں مزاری کو قید سے رہا کرنے کے احکامات جاری کرے، درخواست کے زیر سماعت ہونے تک شیریں مزاری کو طبی سہولیات، وکلا تک رسائی کی اجازت دی جائے۔