Live Arrest Of Imran Khan

خواتین کارکنان سے بدسلوکی کا معاملہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے سامنے رکھوں گا،عمران خان

ہماری خواتین کارکنان سے کئے جانے والے وحشیانہ سلوک، جس کے ویڈیو شواہد بھی مسلسل سامنے آرہے ہیں نہایت قابلِ نفرت و...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری خواتین کارکنان سے کئے جانے والے وحشیانہ سلوک، جس کے ویڈیو شواہد بھی مسلسل سامنے آرہے ہیں نہایت قابلِ نفرت و مذمت ہے۔

ایک طویل ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ہماری بہت سی خواتین اراکینِ قومی اسمبلی، کارکنان اور حمایتیوں کو نہایت غیرانسانی حالات میں ملک بھر کی جیلوں میں ٹھونسا جارہا جہاں وہ پولیس کی زیادتیوں کی زد میں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھ اکہ اس فسطائی حکومت کی جانب سے ان خواتین شہریوں کا اغوا اور ان سے کیا جانے والا بہیمانہ سلوک انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہی نہیں بلکہ ہمارے کلچر اور اسلامی تعلیمات کے بھی خلاف ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان تمام خواتین کو فوری طور پر رہا کیا جائے کہ انہیں پیہم قید میں رکھنا نِری بےحسّی ہے، ساتھ ہی اعلان کیا کہ میں یہ سارا معاملہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے سامنے بھی رکھ رہا ہوں۔