Live Arrest Of Imran Khan

عمران خان کی پارٹی کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کی’ شدید مذمت’

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنی پارٹی کے کارکنان اور قائدین کی ’غیرقانونی گرفتاریوں...

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنی پارٹی کے کارکنان اور قائدین کی ’غیرقانونی گرفتاریوں اور اغوا‘ کی شدید مذمت کی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ہمارے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری جنرل اسد عمر کو قید میں ڈالے ایک ہفتے سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اپنی خواتین قائدین، کارکنان اور اپنے قائدین اور کارکنان کی اہلِ خانہ خواتین کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہوں، آخر شہریار آفریدی کی اہلیہ کو کیسے قید کیا جاسکتا تھا؟

ان کا کہنا تھا کہ واضح طور پر یہ لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش ہے تاکہ وہ اپنے آئینی حقوق کیلئے کھڑے نہ ہوسکیں۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ انسانی حقوق کی سابق وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری سے روا رکھے جانے والے سلوک اور انکی صاحبزادی پر مرد پولیس اہلکاروں کے حملے کے بارے میں جان کر میں نہایت دکھ اور تکلیف میں مبتلا ہوں۔