Live Arrest Of Imran Khan

حساس تنصیبات پر باغیوں کے حملوں کی جڑیں عمران خان کی تقاریر میں پوشیدہ ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ریاست، اس کی علامتوں اور حساس تنصیبات پر ہونے والے باغیوں کے حملوں کی جڑیں...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ریاست، اس کی علامتوں اور حساس تنصیبات پر ہونے والے باغیوں کے حملوں کی جڑیں عمران نیازی کی گزشتہ ایک سال کے دوران کی گئی تقاریر کے مندرجات میں پوشیدہ ہیں۔

ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپنی سیاسی تحریک کو حق اور باطل کے درمیان جنگ قرار دینے کے لیے آزادانہ طور پر مذہبی تصویر کشی کی ہے۔

ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے مسلسل مسلح افواج اور موجودہ آرمی چیف کو بدنام کیا اور بہت چالاکی سے ’حقیقی آزادی‘ کے نعروں کے ساتھ اپنے گروہ کو تیار کیا جس کا مقصد انہیں تشدد پر اکسانا تھا جس کا ہم نے 9 مئی کو مشاہدہ کیا تھا۔