Live Arrest Of Imran Khan

عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو مزید کسی کیس میں...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع دے دی۔

عمران خان کے خلاف 100 سے زائد کیسز کی تفصیلات کی فراہمی اور گرفتاری روکنے کی درخواست پر اسلام آبادہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈوکیٹ جنرل، اسٹیٹ کونسل عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کی جانب سے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔

وفاق کی جانب سے کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ کچھ مہلت دے دیں، کیسز کی تفصیلات فراہم کردیں گے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔