Live Arrest Of Imran Khan
پی ٹی آئی کا پرتشدد احتجاج، راولپنڈی میں میٹرو بس اسٹیشنز کو 14کروڑ 60لاکھ کا نقصان
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے بعد راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے...
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے بعد راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی سے میٹرو بس اسٹیشنز کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مجموعی طور پر 14 کروڑ 60 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اس سے قبل پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے کہا تھا کہ ابتدائی سروے میں پرتشدد احتجاج سے پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ 4 کروڑ روپے لگایا گیا تھا تاہم راولپنڈی ڈویژن کمشنر نے درست تخمینہ لگانے کے لیے ایک کمیٹی قائم کی تھی۔
راولپنڈی کی میونسپل کارپوریشن اور میٹرو کی انتظامیہ کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران مجموعی طور پر 14 کروڑ 60لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔