Live Arrest Of Imran Khan
ان کا مقصد قاضی فائز عیسٰی کو ستمبر میں چیف جسٹس بننے سے روکنا ہے، وزیردفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عدلیہ میں حالیہ تمام پیشرفت کا مقصد ستمبر میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس بننے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عدلیہ میں حالیہ تمام پیشرفت کا مقصد ستمبر میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس بننے سے روکنا ہے۔
قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران انہوں نے عدلیہ میں یکجہتی پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ سابق اسٹیبلشمنٹ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے زیر اثر آ کر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سینئر جج کے خلاف ریفرنس فائل کیے جانے کے باوجود اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو گا۔