Live Arrest Of Imran Khan

لاہور کینٹ کے تمام داخلی و خارجی راستے سیل کیے گئے

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور کنٹونمنٹ کے تمام داخلی/خارجی راستوں کو درجنوں کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر...

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور کنٹونمنٹ کے تمام داخلی/خارجی راستوں کو درجنوں کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیا اور مخٰصوص حساس علاقوں میں کسی قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت کی اجازت نہیں ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایسی اطلاعات تھیں کہ دیگر سخت اقدامات کے علاوہ پوائنٹس پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں سمیت قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی بھاری تعیناتی کی گئی ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ کینٹ میں جناح ہاؤس (کور کمانڈر ہاؤس) اور پاک فوج کی دیگر حساس عمارتوں/تنصیبوں پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حالیہ حملوں کے بعد انتہائی سخت اقدامات اٹھائے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ’کسی بھی ٹرانسپورٹ کو لاہور کینٹ کے حساس قرار دیے گئے حصے میں داخل ہونے یا جانے کے لیے ان سڑکوں کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔‘