Live Arrest Of Imran Khan

القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی 2 ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں 2 ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور کرلی۔ نماز...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں 2 ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور کرلی۔

نماز جمعہ کے وقفے کے بعد سماعت ضمانت کی درخواستوں پر عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔

ہائی کورٹ نے دو ہفتوں کے لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کے پراسیکیوٹر جنرل اور عمران خان کے وکلا کو ہدایت کی کہ وہ اگلی سماعت میں تیاری کرکے آئیں جس کے بعد عدالت یہ فیصلہ کرے گی کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی ضمانت منسوخ کی جائے گی یا اس میں توسیع ہوگی۔