Live Arrest Of Imran Khan
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، پولیس
وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی طرف احتجاج کی کال دینے والوں سے گزارش ہے کہ نقص امن کا باعث نہ...
وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی طرف احتجاج کی کال دینے والوں سے گزارش ہے کہ نقص امن کا باعث نہ بنیں، پولیس قیام امن کےلیے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، سیاسی ورکرز سے گزارش ہے کہ قانونی عمل میں رکاوٹ نہ بنیں۔
اسلام آباد پولیس نے کہا کہ احتجاج کےلیے اکسانے والے افراد کی معلومات حاصل کی جارہی ہیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔