Live Arrest Of Imran Khan
عمران خان کو سپریم کورٹ کی نگرانی گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو سپریم کورٹ کی نگرانی گیسٹ ہاوس میں رکھنے کا حکم دے...
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو سپریم کورٹ کی نگرانی گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ آئی جی اسلام آباد عمران خان کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں اور عمران خان کل (12 مئی) کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان عمران خان نے بنی گالہ میں رہنے کی استدعا جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ عدالت کی نگرانی میں ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ آپ کو کوئی نقصان پہنچے۔
چیف جسٹس نےکہا کہ سرکار تمام سیکیورٹی کو یقینی بنائے، عمران خان کی سیکیورٹی کی گارنٹی سرکار کی ہوگی۔