Live Arrest Of Imran Khan

13 پارٹیوں کی خواہش عمران خان سے نجات ہے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس حکومت کا کوئی والی وارث نہیں نہ ان کے کوئی کہے...

سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس حکومت کا کوئی والی وارث نہیں نہ ان کے کوئی کہے میں ہے، نہ ان کا احترام ہے نہ مقام ہے، یہ نفرت کا نشان ہیں ملک کے لیے بڑا بحران ہیں، عوام میں جانے کے قابل نہیں، جس چینل پر آتے ہیں لوگ چینل بدل لیتے ہیں۔

شیخ رشید نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ نیب کو گالیاں دینےوالے نیب کےشادیانے بجا رہے ہیں عدالتوں کےاحترام کی بجائے عدالتوں سےگرفتاریاں کی جارہی ہیں، انصاف نیلام ہورہا ہے، اللہ کےبعد عدلیہ ہی فیصلہ کرسکتی ہے، ملک دیوالیہ ہوتاہے یا لوگ بھوکے مرتے ہیں اس سے شریف، زاداری، فضل الرحمٰن کوکوئی فرق نہیں پڑتا، ان کا مسئلہ صرف عمران خان اور انتقام ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 13 پارٹیوں کی یہی خواہش ہےکہ عمران خان نااہل ہو، جیل میں ہو اور اُس سے نجات ہو، شہباز شریف کی تقریر رضیہ بٹ کا ناول تھی، نواز شریف اور آصف زرداری ہمیشہ فوج کادست شفقت چاہتے ہیں۔