Live Arrest Of Imran Khan

عمران خان کی گرفتاری، اقوام متحدہ کا تمام فریقین سے تشدد سےگریز کا مطالبہ

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتو نیو گوتریس نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی...

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتو نیو گوتریس نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کے نتیجے میں شروع ہونے والے احتجاج اور ہنگاموں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تشدد کی کارروائیوں سے گریز کریں۔

سیکریٹری جنرل نے حکام پر زور دیا کہ وہ سابق وزیراعظم خان کے خلاف کی جانے والی قانونی کارروائی میں مناسب طریقہ کار اپنائیں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کریں۔