Live Arrest Of Imran Khan

پشاور: مظاہرین کا صوبائی الیکشن کمیشن پر دھاوا، توڑ پھوڑ

پشاور میں مشتعل مظاہرین نے الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر میں تھوڑ پھوڑ کرکے املاک کو نقصان پہنچایا اور موٹرسائیکلوں...

پشاور میں مشتعل مظاہرین نے الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر میں تھوڑ پھوڑ کرکے املاک کو نقصان پہنچایا اور موٹرسائیکلوں کو بھی آگ لگادی۔

عمران خان کی گرفتاری کے خلاف جاری احتجاج کے دوران پشاور میں مظاہرین الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر میں تین موٹر سائیکلیں بھی نذر آتش کردیں، دفتر کے تمام شیشے توڑ دیے اور اہم دستاویزات بھی جلا دیں۔

پشاور کے شامی روڈ پر واقع الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر کے اطراف میں مظاہرین جمع ہیں۔