Live Arrest Of Imran Khan

فوج کے فوری ردعمل کی گھناؤنی کوشش کو آرمی چیف کے میچور ردعمل نے ناکام بنا دیا، آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ فوجی املاک اور تنصیبات پر حملے کے بعد فوج نے انتہائی تحمل، بردباری اور برداشت کا مظاہرہ...

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مذموم منصوبہ بندی کےتحت پیدا کی گئی صورت حال سے یہ گھناؤنی کوشش کی گئی کہ فوج اپنا فوری ردعمل دے جس کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ’آرمی کے میچور ردعمل نے اس سازش کو ناکام بنا دیا، ہمیں اچھی طرح علم ہے کہ اس کے پیچھے پارٹی کے چند شرپسند قیادت کے احکامات، ہدایات اور مکمل پیشی منصوبہ بندی تھی اور ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’جو سہولت کار، منصوبہ ساز اور سیاسی بلوائی ان کارروائیوں میں ملوث ہیں ان کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی اور یہ تمام شر پسند عناصر اب نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے‘۔