Live Arrest Of Imran Khan

عمران خان 8 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں 8 روزہ ریمانڈ پر تفتیش کے لیے قومی...

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں 8 روزہ ریمانڈ پر تفتیش کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے کردیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مقدمے کی سماعت کی اور احتساب عدالت کو پولیس لائنز اسلام آباد منتقل کردیا گیا تھا۔

نیب کی جانب سے 14 روزہ ریمانڈ کی درخواست کی گئی تھی تاہم عدالت نے 8 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔