Live Arrest Of Imran Khan
یہی وہ جتھا تھا جس نے اسلام آباد پولیس کے ایک سو سے زائد اہلکاروں کو زخمی کیا تھا، خرم دستگیر
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پی ٹی آئی کے مظاہرین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہی وہ جتھا تھا جس نے اسلام آباد...
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پی ٹی آئی کے مظاہرین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہی وہ فاشسٹ جتھا تھا جس نے اسلام آباد پولیس کے ایک سو سے زائد اہلکاروں کو زخمی کیا تھا اور ڈنڈے لے کر پاکستان ٹیلی ویژن پر قابض ہوا تھا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ یہی وہ فاشٹ جتھا تھا جس نے پارلیمان کے دروازے توڑے تھے اور گرفتار لوگوں کو جیل توڑ کر نکالا تھا اور رواں برس جب پنجاب پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے گئی تھی تو پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے والا جتھا بھی یہی تھا۔