لائف اسٹائل

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر نامور ٹک ٹاکر حسب اللہ گرفتار

حسب اللہ اور ان کے دوستوں پر مرکزی شاہراہ بلاک کرنے کا الزام تھا، بعد ازاں پولیس نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا۔

سوشل میڈیا اسٹار حسب اللہ ماگومیدوف کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا تاہم بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

روس سے تعلق رکھنے والے نامور ٹک ٹاکر حسب اللہ اور ان کے دوستوں کو آبائی شہر داغستان سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ ٹریفک کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔

حسب اللہ اور ان کے دوستوں پر مرکزی شاہراہ بلاک کرنے کا الزام تھا۔

نامور سوشل میڈیا اسٹار مبینہ طور پر اپنے دوست کی شادی کا جشن منا رہے تھے جس کی وجہ سے شاہراہ بلاک ہوگئی، حسب اللہ اور ان کے دوستوں کو جب مقامی پولیس نے گرفتار کیا تو وہ ڈرائیورز کے ساتھ مداخلت کرتے ہوئے پائے گئے۔

دی سن کی رپورٹ کے مطابق 20 سالہ حسب اللہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنی غلطی پر معافی مانگی، ساتھ ہی انہوں نے عہد کیا کہ وہ اب ایسا کبھی نہیں کریں گے۔

انہوں نے لکھا کہ ’ایسی غلطی اب کبھی نہیں ہوگی، ہم معافی مانگتے ہیں، دراصل گاڑی میں نہیں چلا رہا تھا۔‘

بعد ازاں پولیس نے حسب اللہ اور ان کے دوستوں کو ضمانت پر رہا کردیا۔

یو ایس سی سفیر حسب اللہ کی مقبولیت میں سنہ 2020 میں اضافہ ہوا تھا جب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کیں، دیکھتے ہی دیکھتے ان کے فالوورز کی تعداد 80 لاکھ تک پہنچ گئی۔

بعد ازاں انہوں نے ٹک ٹاک پر بھی ویڈیوز شئیر کرنا شروع کیں جس سے ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ساجد سدپارہ اضافی آکسیجن کے بغیر ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے کو تیار

’ مضبوط رہیں کپتان’، سابق کرکٹرز کا عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل

معذرت خواہ لیونل میسی کی پی ایس جی ٹریننگ کیمپ میں واپسی