Live Arrest Of Imran Khan

گزشتہ روز پی ٹی آئی نے بہت سی ریڈ لائنز عبور کر ڈالیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 75سالوں میں کسی نے بھی ریڈ لائن عبور نہیں کی لیکن پی ٹی آئی نے...

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 75سالوں میں کسی نے بھی ریڈ لائن عبور نہیں کی لیکن پی ٹی آئی نے گزشتہ روز بہت سی ریڈ لائنز عبور کر ڈالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل ضیا کے مارشل لا میں پیپلز پارٹی نے بہت تکالیف اور زیادتیوں کا سامنا کیا لیکن آپ نے پیپلز پارٹی کے ورکرز کو ریڈ لائن عبور کرتے نہیں دیکھا ہو گا، مشرف کے مارشل لا کے دوران مسلم لیگ(ن) کو بدترین زیادتیوں کا نشانہ بنایا گیا لیکن کسی نے بھی وہ ریڈ لائن عبور نہیں، کیونکہ بالآخر یہ ہمارے ریاستی ادارے ہیں.

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ہم ان کو کمزور کرتے ہیں تو ہم غیرریاستی عناصر کو مضبوط کرتے ہیں جو پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو پاکستان کو اپنے ریاستی اداروں کے تحفظ اور ان کا احترام کرنے کی ضرورت ہے اور گزشتہ روز پی ٹی آئی نے بہت سی ریڈ لائن عبور کر ڈالیں۔

تفصیلی خبر پڑنے کیلئے یہاں کلک کریں۔