Live Arrest Of Imran Khan
عمران خان تک فوری طور پر رسائی دی جائے، فواد چوہدری کا مطالبہ
رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...
رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تک فوری طور پر رسائی دی جائے۔
فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ابھی تک عمران خان کی صحت اور خیریت سے قوم کو آگاہ نہیں کیا گیا، اب راتوں رات عدالت کی بجائے پولیس گیسٹ ہاؤس کو عدالت ڈیکلیئر کردیا گیا ہے تاکہ وکلا اور میڈیا کا داخلہ نہ ہو سکے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر عمران خان تک رسائی دی جائے اور ان کی صحت اور سیکیورٹی کے بارے میں اعتماد میں لیا جائے۔