Live Arrest Of Imran Khan

احاطہ عدالت سے عمران خان کی گرفتاری نے اداروں کی غیر جانبداری پر سنگین سوالات اٹھادیے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

احاطہ عدالت سے عمران خان کی گرفتاری نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر جانبداری پر سنگین سوالات اٹھادیے، سپریم...

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف نے عمران خان کی گرفتاری کے طریقہ کار کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور اداروں کی آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں،گرفتاری کیے طریقہ کار نے ملک میں جمہوریت کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر خدشات کو جنم دیا ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدربیرسٹر عابد ایس زبیری اور سیکریٹری مقتدیر اختر شبیر نے جاری ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے کے اندر سے ہونے والی اس گرفتاری نے بنیادی حقوق کے احترام اور نیب/قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر جانبداری پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی کو برقرار ، جمہوریت کے اصولوں کی پاسداری کریں اور سابق وزیر اعظم کو منصفانہ اور غیر جانبدارانہ عدالتی عمل فراہم کریں اور ریاستی اداروں کو سیاسی ظلم و ستم کے آلہ کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کریں ۔