Live Arrest Of Imran Khan
عمران خان کی گرفتاری کے بعد پشاور میں بھی 30 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
ڈپٹی کمشنر شاہ فہد نے بتایا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پشاور میں 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ...
ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد شہر میں 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 ضلعی انتظامیہ کو عوامی مفاد میں ایسے احکامات جاری کرنے کا اختیار دیتی ہے جن کے تحت مخصوص مدت کے لیے کسی سرگرمی پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔