دنیا

تصاویر: برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کو تاریخی کنگ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا

چارلس سوم اور ملکہ کمیلا کی عالمی رہنماؤں اور معززین سمیت 2 ہزار سے زائد شرکا سے بھرپور اجتماع کے سامنے تاج پوشی کی گئی۔

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کو پروقار تقریب کے دوران تاریخی کنگ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا۔

بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا کو عالمی رہنماؤں اور معززین سمیت 2 ہزار سے زائد شرکا سے بھرپور اجتماع کے سامنے تاج پوشی کی شاندار تقریب کے دوران آرچ بشپ آف کینٹربری نے تاریخی تاج پہنایا۔

ویسٹ منسٹر ایبے میں ہونے والی تقریب میں تاج پوشی کے دوران بادشاہ کی درازی عمر اور سلامتی کے نعرے لگائے گئے۔

محل کے باہر مسلح دستوں نے سلامی دی جب کہ ملک بھر کے گرجا گھروں میں جشن کے دوران گھنٹیاں بجائی گئیں۔

تقریب سے قبل 74 سالہ چارلس اور 75 سالہ ملکہ کمیلا بکنگھم پیلس سے ڈائمنڈ جوبلی اسٹیٹ کوچ پر سوار ہو کر ویسٹ منسٹر ایبے کے لیے روانہ ہوئے جب کہ اس دوران عوام کا سمندر ان کے استقبال کے لیے سڑکوں پر موجود تھا۔

برطانیہ: بادشاہ چارلس سوم، ملکہ کمیلا کو تاریخی تاج پہنا دیا گیا

اسلام آباد پولیس نے 4 مقدمات کی تفتیش کے سلسلے میں عمران خان کو طلب کرلیا

حقیقت میں سانولی ہوں، میک اپ کی وجہ سے گوری نظر آتی ہوں، ندا یاسر