دنیا

بھارت: لدھیانہ کی فیکٹری میں گیس کا اخراج، 9 افراد ہلاک

یہ گیس لیکیج کا کیس ہے، لوگوں کو بچانے کرنے کے لیے این ڈی آر ایف کی ٹیم موجود ہے، سب ڈویژنل مجسٹریٹ

بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ کی ایک فیکٹری میں گیس لیکیج کی وجہ سے 9 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 11 افراد کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق ’اے این آئی‘ کی جانب سے شیئر گئی ویڈیو میں نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ایک ٹیم جائے حادثہ پر موجود ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماسک پہنے ہوئے پولیس اہلکار گشت کر رہے ہیں اور مقامی افراد کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔

اے این آئی نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی ایک ٹیم بھی موقع پر موجود تھی جبکہ پولیس نے علاقے کو سیل کر دیا۔

اے این آئی نے مغربی لدھیانہ کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ سواتی کے حوالے سے بتایا کہ یقیناً یہ گیس لیکیج کا کیس ہے، لوگوں کو بچانے کرنے کے لیے این ڈی آر ایف کی ٹیم موجود ہے اور ریسکیو آپریشن کیا جائے گا۔

ٹوئٹر پر اے این آئی کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ایک مقامی شخص کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ مجھے پتا چلا ہے کہ میری فیملی کے 5 ممبر بے ہوش ہیں جبکہ پولیس افسران اس کو حادثے کی جگہ جانے سے روک رہے ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں رہائشی انجان کمار رپورٹرز کو بتارہے ہیں کہ فیکٹری سے اخراج ہونے والی گیس زہریلی ہے اور اگر کوئی اس کے اردگرد ہو تو وہ سانس لینے کے قابل نہیں رہے گا۔

واضح رہے کہ اگست 2022 میں بھی بھارت میں اپیرل مینوفیکچرنگ کے پلانٹ میں گیس لیکیج کے سبب کم از کم 112 خواتین کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، تاہم اس وقت کوئی موت واقع نہیں ہوئی تھی۔

اسی طرح مئی 2020 میں بھی ساحلی شہر آندھرا پردیش میں کیمیکل پلانٹ میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے 5 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

شہریوں سے اپیل ہے 15 روز میں خود کو لازمی شمار کروانے کی کوشش کریں، خالد مقبول صدیقی

صدر عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی بل 2023 پارلیمان کو واپس بھجوا دیا

موٹرسائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ