پاکستان

وفاقی تحقیقاتی ادارے کو سپریم کورٹ کے جج کا جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کرنے کی ہدایت

معزز جج نہ ہی کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی ان کی دیگر سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر کوئی آئی ڈی ہے۔

سپریم کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو ہدایت دی ہے کہ وہ جسٹس سردار طارق مسعود کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بلاک کریں اور اکاؤنٹ بنانے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے پبلک ریلیشن افسر کی جانب سے جج کے جعلی اکاؤنٹ کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے معزز جج جسٹس سردار طارق مسعود کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے جو سوشل میڈیا پر استعمال کیا جا رہا ہے، لہٰذا وضاحت کی جاتی ہے کہ معزز جج نہ ہی کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی ان کی دیگر سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر کوئی آئی ڈی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے سے ایسے ناموں، آئی ڈیز اور پیجز کو بلاک کرنے اور ایسے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

’طالبان نے بھارت سے رابطہ کرنے سے قبل جنرل (ر) باجوہ سے مشاورت کی تھی‘

حسین حقانی نے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا

فوکس نیوز نے ’اشتعال دلانے والے اینکر‘ ٹکر کارلسن کو برطرف کردیا