پاکستان

بلوچستان: کمشنر قلات کی گاڑی حادثے کا شکار، 4 لیویز اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

کمشنر قلات خضدار جا رہے تھے کہ گاڑی مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی، ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، ایس ایس پی سوراب
|

بلوچستان کے ضلع سوراب میں قلات کمشنر داؤد خلجی کے اسکواڈ کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کم از کم چار لیویز اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سوراب (ایس ایس پی) اللہ بخش بلوچ نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر قلات اور ان کا اسکواڈ خضدار جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ حادثے میں کمشنر قلات داود خلجی محفوظ رہے جب کہ دونوں زخمیوں کو سول ہسپتال سوراب منتقل کردیا گیا، انہوں نے مزید بتایا کہ ٹرالر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کوئٹہ ژوب شاہراہ پر ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

لیویز حکام کے مطابق حادثہ بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

انہوں نے مزید بتایا تھا کہ کار میں سات افراد سوار تھے کہ وہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی موت کے منہ میں چلے گئےتھے۔

لیویز حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کا مقدمہ درج کر لیا گیا اور موقع سے فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی۔

اماراتی کمپنی کا اوبر، کریم کی ’سپر ایپ‘ میں 40 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

ٹیم میں بابر اور رضوان جیسے کھلاڑی ہوں تو میچ جیتنا آسان ہوجاتا ہے، زمان خان

8 سال قبل جس سے میری بات پکی ہوئی وہ دن رات گالیاں دیتا تھا، عائشہ عمر