لائف اسٹائل

ڈراما انڈسٹری کےنامور اداکار طارق جمیل پراچہ انتقال کر گئے

اداکار نے چھوٹی سی زندگی اور 'ببن خالہ کی بیٹیاں' جیسے مقبول ڈراموں میں کام کیا تھا۔

پاکستان ڈراما انڈسٹری کے سینئر اداکار اور پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کر گئے۔

اداکار کے انتقال کی خبر سب سے پہلے ادکار عمران اسلم نے فیس بک پر شیئر کی جہاں انہوں نے لکھا کہ ’آپ کے ساتھ ہر بارکام کرکے بہت اچھا لگا، ایک کے بعد ایک قیمتی لوگ ہمیں چھوڑ کر جارہے ہیں ’۔

تاہم اداکار کا انتقال کہاں اور کس وجہ سے ہوا، اس حوالے سے ابھی تک تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔

طارق جمیل پراچہ کی ڈراما انڈسٹری میں لازوال اداکاری اور محنت کی وجہ سے انہیں اور ان کی خدمات کو یاد رکھا جائےگا۔

ابتدائی طور پر طارق جمیل پراچہ نے پی ٹی وی (پاکستان ٹیلی ویژن) سےبطور پروڈیوسر اپنے کریئر کا آغاز کیا، انہوں نے پہلا ڈراما ’آنچ‘ بنایا جسے کافی مقبولیت ملی۔

پی ٹی وی سے بطور پروڈیوسر کے بعد انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا، انہوں نے ’دل مومن‘، ’چھوٹی سی زندگی‘ ، ’ببن خالہ کی بیٹیاں‘، ’سات پردوں میں‘، ’اڑان‘ اور ’پیا نام کا دیا‘ جیسے مشہور ڈراموں میں ادکاری کی۔

اظہار تعزیت

اداکار کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کے نامور اداکاروں نے ا فسوس کا اظہار کیا ۔

فیصل قریشی نے لکھا کہ ’اللہ حافظ سر، اللہ پاک درجات بلند فرمائے‘۔

نامور اداکار و پروڈیوسر دانش نواز نے بھی اداکار کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا’۔

گھر کی صفائی کیلئے کوئی ملازم نہیں، کھانا میں خود بناتا ہوں، آغا علی

معروف اداکار قوی خان 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

معروف شاعر اور ڈراما نویس امجد اسلام امجد انتقال کر گئے