پاکستان

وزیراعظم ہاؤس کے قریب پاکستان سیکریٹریٹ سے مشکوک شخص گرفتار

مشکوک شخص کو پاکستان سیکریٹریٹ اور وزیراعظم ہاؤس سے ملحقہ دیوار کے قریب سے حراست میں لیا گیا، ترجمان اسلام آباد پولیس

اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت آباد میں وزیراعظم ہاؤس کے قریب پاکستان سیکریٹریٹ سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کیپٹل سٹی پولیس کے ترجمان جواد تقی نے ایک بیان میں کہا کہ گرفتاری کے وقت مشتبہ شخص کوئی شناختی دستاویز پیش نہیں کر سکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکوک شخص کو پاکستان سیکریٹریٹ اور وزیراعظم ہاؤس سے ملحقہ دیوار کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ اس شخص کی ذہنی صحت کا پتا لگانے کے لیے اس کے طبی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس شخص کو پاکستان سیکرٹریٹ بلاکس اے، بی، سی اور ڈی کے باہر مرکزی سڑک پر پیدل چلتے ہوئے دیکھا گیا۔

تاہم، اسی طرح کی پیدل چلنے والوں کی سرگرمی اس شخص کے سیکریٹریٹ بلاکس سے گزرنے کے فوراً بعد بھی دیکھی گئی۔