حیرت انگیز

امریکی خاندان میں 138 سال بعد پہلی بیٹی کی پیدائش

اینڈریو کلارک اور کیرولن کے ہاں 17 مارچ کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

امریکی ریاست مشی گن کے ایک خاندان میں 138 سال بعد پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

امریکی جوڑے اینڈریو کلارک اور کیرولن کے ہاں 17 مارچ کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

جوڑے نے مقبول امریکی شو ’گڈ مارننگ امریکا میں شرکت کی تھی جہاں اینڈریو کلارک نے دعویٰ کیا کہ ان کے خاندان میں 138 سال بعد کسی لڑکی کی پیدائش ہوئی ہے۔

کیرولن کا کہنا تھا کہ اینڈریو نے اپنے خاندان کے پس منظر کے بارے میں بتایا تھا کہ ان کے خاندان میں جو بھی بچہ پیدا ہوا وہ لڑکا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہمیں معلوم ہوا کہ ہماری بیٹی ہونے والی ہے تو ہم کافی خوش ہوئے، میں حیران تھی 1885 کے بعد یہ ہمارے خاندان میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوگی۔

جوڑے کا کہنا تھا کہ ’خاندان کے سب ہی افراد بیٹی کی پیدائش پر بہت خوش ہیں، یہ ہمارے لیے انمول تحفہ ہے‘۔

پانی نہ ملنے پر پودوں کے ’رونے کی آواز‘ سائنسدانوں نے ریکارڈ کرلی

چار سالہ بچے نے کتاب لکھ کر سب کو حیران کردیا

سمندر میں پہلی بار 8 ہزار میٹر سے بھی زیادہ گہرائی میں مچھلی دریافت