دنیا

مالٹا کے قریب کشتی میں سوار 440 پناہ گزینوں کو بچالیا گیا

سمندر میں طغیانی کے باعث امدادی کام میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ اور بالآخر 11 گھنٹوں کی کارروائی کے بعد پناہ گزینوں کو بچالیا گیا، ایم ایف ایس

مالٹا کے قریب پھنسی ہوئی پناہ گزینوں کی کشتی سے 11 گھنٹوں کے بعد 440 افراد کو بچالیا گیا۔

ڈان اخبار نے غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) نے بتایا کہ بدھ کو ان کے جہاز نے تشویش کی اطلاع ملتے ہی کارروائی کی اور 11 گھنٹوں کے بعد 400 سے زائد افراد کوبچالیا گیا۔

ایم ایس ایف نے کہا کہ خراب موسم کی وجہ سے ایم ایس ایف کا جہاز جیو بیرنٹس پناہ کی تلاش میں تھا کہ تشویش ناک اشارے ملے۔

بیان میں کہا گیا کہ جیو بیرینٹس سمندر میں طغیانی کی وجہ سے10 گھنٹوں سے زیادہ جدوجہد کے بعد کشتی تک پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے خراب موسم کی وجہ سے ہماری ٹیمیں براہ راست وہاں نہیں پہنچ پائیں جہاں کئی لوگوں اور ایم ایف ایف کی ٹیموں کی جانوں کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔

ایم ایس ایف نے ٹوئٹر پر تصاویر جاری کیں اور بتایا کہ بڑی تگ و دو کے بعد دوپہر تک جیو بیرینٹس نے کشتی میں کارروائی شروع کی، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کشتی میں لوگوں کی ایک بڑتی تعداد سوار ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ 11 گھنٹوں سے زائد کی کارروائی کے بعد امدادی کام مکمل کرلیا گیا، 8 خواتین اور 30 بچوں سمیت مجموعی طور پر 440 افراد کو بچالیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام افراد کو بحفاظت جیو بیرینٹس میں منتقل کیا گیا اور اب ٹیمیں ان کا خیال رکھ رہی ہیں۔

اس سے قبل اٹلی کے حکام نے بحیرہ روم میں امدادی کاموں کے مشن کے قواعد و ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی پر فروری میں جیو بیرینٹس حراست میں لیا تھا۔

کیماڑی میں 18 اموات خسرہ نہیں زہریلی گیسوں کے باعث ہوئیں، میڈیکل بورڈ

فرانسیسی صدر کا دورہ چین، مغرب کو بیجنگ سے مخاصمت سے گریز کا پیغام

نیشنل ٹیکس کونسل کا اجلاس، جی ایس ٹی کو ہم آہنگ بنانے کیلئے سروس رولز منظور