ٹک ٹاک صارفین کی سیکیورٹی کیلئےکمپنی نے نیا فیچر متعارف کروا دیا
اگر ٹک ٹاک کی ’فاریو فیڈ‘ (for you feed) آپ کی تجویز کے مطابق نہیں ہے تو کمپنی نے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا ہے جو صارفین کو ’فاریو فیڈ‘ کو ریفریش کرنے کے قابل بناتا ہے۔
ٹک ٹاک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ’فاریو فیچر‘ ایک ایسا فیچر ہے جو ٹک ٹاک صارفین کو مواد تیار کرکے دیگر ٹک ٹاکرز سے رابطہ کرنے اور مصنوعات کا تنوع دریافت کرنے میں مدد کرتا ہے۔
تاہم ایسے مواقع بھی ہوتے جب تجاویز ٹک ٹاکرز کے مطابق نہیں ہوتیں، اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے صارفین کے لیے فاریو فیڈ کی تجاویز کو ریفریش کرنے کا ایک نیا طریقہ متعارف کرارہا ہے جس سے وہ اپنے مواد کو ایسے دیکھ سکتے ہیں جیسے انہوں نے ٹک ٹاک کے لیے ابھی سائن اپ کیا ہو۔
یہ فیچر متعدد مواد کے لیے کنٹرولز میں اضافہ کرتا ہے جن کی ٹک ٹاک صارفین کو اپنا تجربہ تشکیل دینے کے لیے پہلے سے ضرورت ہوتی ہے اور جن میں ایسی ویڈیوز کو فلٹر کرنا شامل ہے جن میں کوئی مخصوص ہیش ٹیک استعمال کیا گیا ہو۔
ریفریش کرنے کا فیچر فعال کرنے سے ایسی کوئی بھی ترتیبات مسترد نہیں ہوں گی جنہیں استعمال کرنے والے پہلے ہی ان اکاؤنٹس کو فعال یا ان پر اثر انداز ہونے کے لیے منتخب کیے گئے ہیں جنہیں وہ پہلے ہی فالو کررہے ہیں۔
ٹک ٹاک صارفین کو پرلطف تجربہ فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کرہا ہے، مثال کے طورپر ٹک ٹاک ایسے مواد کو ہٹاتا ہے جو نامناسب ہوں، قواعد کی خلاف ورزی کرتا ہو، اس کے علاوہ ایسے موضوعات کی تجویز کم کرتا ہے جو بار بار دیکھنے سے منفی اثر ڈال سکتے ہیں اور نوعمر افراد سے پیچیدہ اوربالغ موضوعات کو فلٹر کرتا ہے۔
تجاویز دینے والے کسی بھی فیچر کے لیے فطری چیلنج یہ بات یقینی بنانا ہے کہ صارفین کے سامنے پیش کیے گئے مواد کی وسعت زیادہ تنگ یا زیادہ مرتبہ دہرائی جانے والی نہ ہو۔
ٹک ٹاک اس پر پوری توجہ مرکوز کیے ہوئے ہےاور ایک ایسا فیچر متعارف کررہا ہےجو مختلف موضوعات کو جوڑتا ہے، یہ فیچر ایک ہی کری ایٹر کی بنائی گئی یا ایک ہی آواز میں دو ویڈیوزکو لگاتار پیش نہیں کرےگا اور جو صارفین جو مواد پہلے سے دیکھ چکے ہیں وہ دوبارہ نہیں دکھائے گا۔
گزشتہ برس میں ٹک ٹاک نے اپنے فیچرز کو بہتر بنانے کے لیے 15 سے زیادہ اپڈیٹس لاگو کی ہیں، اس کے علاوہ مزید زبانوں کو سپورٹ میں بھی توسیع کی ہے۔