دسترخوان

مزیدار ترکش چکن کباب گھر میں تیار کریں

چکن کباب کس کو نہیں پسند، لیکن کیا آپ نے کبھی ترکش چکن کباب کھائے ہیں؟

چکن کباب کس کو نہیں پسند، لیکن کیا آپ نے کبھی ترکش چکن کباب کھائے ہیں؟

آج ہم آپ کو مزیدار ترکش چکن کباب کی اعلیٰ ترکیب شیئر کرنے والے ہیں جو یقینی طور پر آپ کو بے حد پسند آئیں گے۔

اجزا

500 گرام چکن قیمہ

آدھی پیاز

ایک مٹھی دھنیا یا تازہ پارسلی

آدھی لال شملہ مرچ (آپ ہری شملہ مرچ بھی استعمال کر سکتے ہیں)

ایک چائے کا چمچ لہسن پیسٹ

ایک چائے کا چمچ نمک

ایک چائے کا چمچ لہسن پاؤڈر

ایک چائے کا چمچ اناردانہ پاؤڈر (انار کا پاؤڈر)

آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ

ایک چائے کا چمچ پارسلی

ایک چائے کا چمچ چلی فلیکس

ایک چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر

ایک چائے کا چمچ پیپریکا

ترکیب:

پیاز، دھنیا، لال شملہ مرچ، لہسن پیسٹ کو ملا کر بلینڈ کریں۔

اسے چکن قیمے میں شامل کریں، اوپر دیے دیگر تمام مصالحے شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔

اپنے ہاتھوں پر تیل لگائیں اور اسکیور پر کباب کی شکل دیں، جیسا کہ اوپر دی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔

درمیانی آنچ پر 12-14 منٹ تک یا سنہرا رنگ آنے تک تلیں۔

آپ انہیں 17-18 منٹ کے لیے 200 سیلسیئس پر بیک اور ایئر فرائی بھی کرسکتے ہیں۔

مزیدار اعلیٰ ترکش کباب تیار ہیں، اسے آپ سحری کے علاوہ افطاری میں بھی کھا سکتے ہیں۔

رمضان المبارک میں افطار کے لیے یہ 2 خاص تراکیب ضرور آزمائیں

قیمہ سالن کے بعد قیمہ نان سے افطار کو شاندار بنائیں

کیا آپ کھجور کی ان 3 اقسام کی بارے میں جانتے ہیں؟