پاکستان

الیکشن کمیشن کا کراچی کی 6 یو سیز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

کچھ یونین کونسلز پر گنتی پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے جبکہ جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن میں 6 یونین کونسلز کے نتائج چیلنج کیے تھے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کراچی کی 6 یونین کونسلز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا.

الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے کراچی کی 6 یونین کونسلز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دوبارہ گنتی مومن آباد کی یوسی 3، منگھوپیر یوسی 12 ، ضلع شرقی کے علاقہ گلشن کی یوسی 1 میں بھی دوبارہ گنتی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جارہ کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اورنگی کی یوسی 3، 7 اور 8 میں بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی۔

خیال رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے اختتام کے بعد کچھ یونین کونسلز پر گنتی پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے جبکہ جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن میں 6 یونین کونسلز کے نتائج چیلنج کیے تھے۔

خیال رہے کہ 18 جنوری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں منعقدہ بلدیاتی انتخابات میں بے قاعدگیوں کے حوالے سے جماعت اسلامی کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے 6 یونین کونسلز کے کیسز کی سماعت 23 جنوری کو مقرر کی تھی۔

جماعت اسلامی کا دعویٰ تھا کہ وہ جن نشستوں پر کامیاب ہوئے تھے ان کے نتائج تبدیل کر کے ان پر پیپلز پارٹی کو فاتح قرار دے دیا گیا، تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے ان تمام تر دعووں کو مسترد کردیا گیا تھا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کی ویڈیوز وائرل

ایک فضائی میزبان کی آپ بیتی: جہاز کا ایندھن اور زیتون کا تیل

جوڈیشل کمپلیکس پیشی: توہین عدالت کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری