پاکستان

حکومت کی وفاقی، صوبائی اداروں کو تمام ’اسائنمنٹ اکاؤنٹس‘ نیشنل بینک میں کھولنے کی ہدایت

اقدام کا مقصد ٹریژری سنگل اکاؤنٹ کے طور پر ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات پر وفاقی حکومت کا مالیاتی کنٹرول مزید سخت کرنا ہے۔

حکومت نے وفاقی اور صوبائی اداروں کو اپنے تمام اسائنمنٹ اکاؤنٹس صرف نیشنل بینک آف پاکستان میں کھولنے اور چلانے کی ہدایت کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد وفاقی حکومت کے ٹریژری سنگل اکاؤنٹ کے حصے کے طور پر ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات پر اپنا مالیاتی کنٹرول مزید سخت کرنا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پراس کام کو کرنے کے لیے حکومت نے آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹس کھولنے اور چلانے کے لیے تازہ ہدایات جاری کی ہیں۔

آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹ پروسیجر (مقامی کرنسی) ترمیم شدہ 2023 (2023اے اے اے پی) کے تحت، ترقیاتی منصوبوں اور غیر ترقیاتی اخراجات دونوں کے لیے اسائنمنٹ اکاؤنٹس ٹی ایس اے (اکاؤنٹ نمبر 1) کا حصہ ہوں گے۔

صوبائی اداروں کے اسائنمنٹ اکاؤنٹس متعلقہ صوبائی حکومتوں کے کنسولیڈیٹڈ فنڈز کا حصہ ہوں گے۔

ٹریژری سنگل اکاؤنٹ سرکاری بینک اکاؤنٹس کو یکجا کرنے کا اسٹرکچر ہے جس کے ذریعے حکومتی نقدی وسائل کا زیادہ بہتر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آئین کے آرٹیکل 78 کے مطابق حکومت پاکستان کے تمام محصولات، قرض کی رسیدیں اور دیگر تمام فنڈز یا تو فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ (ایف سی ایف) یا فیڈریشن کے پبلک اکاؤنٹ (پی اے ایف) کا حصہ ہوں گے۔

ثابت ہو چکا کوئی جماعت پاکستان کو درپیش بحران تنہا حل نہیں کر سکتی، شاہد خاقان عباسی

کراچی کنگز آخری لیگ میچ میں کامیاب، لاہور قلندرز کو 86 رنز سے شکست

انوشے اشرف نے رمضان سے قبل سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی