صحت

کافی پینے سے ہمارے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟

روزانہ تین سے چار کپ کافی پینے سے طبی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں, تحقیق

کافی (coffee) میں عموماً کیفین کی مقدار چائے کے ایک کپ کی نسبت زیادہ ہوتی ہے، کیفین سے ہم زیادہ بیدار رہتے ہیں اور یہ جگائے رکھنے کے لیے زیادہ پسند کی جاتی ہے۔

لیکن کافی پینے سے ہم جسم میں کیا تبدیلی محسوس کرتے ہیں؟

رپورٹ کے مطابق سنہ 2019 میں 18 سے 22 عمر کے 80 افراد پر تحقیق کی گئی کہ کافی کی صرف خوشبو سونگھنے یا اس کا احساس ہی ہماری یادداشت کو بہتر بناتا ہے اور دیر تک جاگنے میں مدد کرتا ہے۔

کافی آپ کو کیسے بیدار کرتی ہے؟

کافی ہمارے سینٹرل نروس سسٹم پر اثر کرتی ہے جس سے ہم زیادہ چوکس اور جاگے رہتے ہیں لیکن ممکنہ طور پر زیادہ ہوشیار یا بیدار رہنے کا مضر اثر بھی ہو سکتا ہے۔

کافی ہمارے دل کی دھڑکن، خون کے بہاؤ اور نیند کے وقت کے نظام کو تبدیل کرتی ہے۔

کیفین کے استعمال کے بعد مختلف لوگ مختلف ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق نیند پر تحقیق کرنے والے سائنسدان میٹ واکر کہتے ہیں کہ آپ نے جو کیفین پی ہوگی اس کا نصف آپ کے جسم میں 5 سے 6گھنٹوں کے بعد بھی موجود رہے گا، اور 10 یا 12 گھنٹوں کے بعد اُس کیفین کا چوتھائی حصہ موجود رہے گا۔

اس کا مطلب ہے کہ شاید آپ کو نیند جلدی آنے یا دیر تک جاگتے رہنے کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔

کیا کافی ہماری کارکردگی کو بہتر بناتی ہے؟

ایسا کسی حد تک ممکن ہے، 2020 کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ کافی انسانی کارکردگی کو اوسطاً 1.7 فیصد بہتر بناتی ہے۔

قدیم برطانوی مطالعے میں کافی پینے والے افراد میں بہتر یادداشت اور موازنہ کرنے اور فیصلہ کرنے کی صلاحیتوں پر کسی حد تک مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

کافی کے اثرات کتنی دیر تک رہتے ہیں؟

امریکن اکیڈمی آف سلیپ میڈیسن کے مطابق کیفین کے اثرات کم سے کم 5 گھنٹے رہتے ہیں۔

لیکن اگر آپ نے 10 ملی گرام کیفین کا استعمال کیا ہے تو 5 گھنٹے کے بعد،آپ کے جسم میں اب بھی 5 ملی گرام کیفین موجود رہے گی۔

کافی پینے کے 30 سے ​​60 منٹ کے اندر ہی کافی کے اثرات شروع ہوجاتے ہیں۔

امریکن اکیڈمی آف سلیپ میڈیسن تجویز کرتی ہے کہ سونے سے کم از کم 6 گھنٹے پہلے کافی کا استعمال نہ کیا جائے۔

لہذا اگر آپ رات 10 بجے سونے کے عادی ہیں، تو آپ کو شام 4 بجے کے بعد کافی کا استعمال نہ کریں۔

کافی کا استعمال کب نہیں کرنا چاہیے؟

اگر آپ کیفین پینے کے عادی ہیں، اگر آپ کے لیے اسے چھوڑنا مشکل مرحلہ ہے۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن ٹرسٹڈ سورس کے مطابق کافی نہ پینے کے 12 سے 24 گھنٹوں کے اندر ہی آپ کے جسم میں کچھ علامات ظاہر ہونا شروع ہوجائیں گی، ان علامات میں کچھ یہ شامل ہیں:

1۔ سر درد

2۔ ذہنی دباؤ

3۔ بے چینی

4۔ غنودگی اور تھکاوٹ

لہذا کافی کو ترک کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ روزانہ استعمال کی جانے والی کافی کی مقدار کو بتدریج کم کریں۔

اچھے والدین بننے کے لیے یہ باتیں یاد رکھیں

نوجوانوں میں دل کا دورہ پڑنے کے کیسز میں تیزی سے اضافہ

’2040 تک سمندروں میں پلاسٹک کی آلودگی میں 3 گنا اضافہ ہوسکتا ہے‘