پاکستان

بلاول بھٹو اقوام متحدہ کی کانفرنس ’اسلام میں خواتین کے حقوق‘ میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

درحقیقت اسلام خواتین کو اپنے انتخاب کا حق، تعلیم کا حق، سیاسی، سماجی اور اقتصادی سرگرمیوں میں شامل ہونے کا حق دیتا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اسلام میں خواتین کے حقوق اور اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے پہلے عالمی دن کے حوالے سے منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی پہلی کانفرنس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کمیشن برائے ’اسٹیٹس آف وویمن‘ کے 67 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں 8 مارچ کو ہونے والی کانفرنس میں پاکستان بطور چیئرمین او آئی سی کونسل آف منسٹرز میزبانی کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ عام تاثر غلط ہے کہ اسلام خواتین پر جبر کو فروغ دیتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ درحقیقت اسلام خواتین کو اپنے انتخاب کا حق، تعلیم کا حق، سیاسی، سماجی اور اقتصادی سرگرمیوں میں شامل ہونے کا حق دیتا ہے۔

مشن نے اس بات کو تسلیم کیا کہ مسلمان خواتین کو اسلامی ممالک کے ساتھ ساتھ غیر مسلم ممالک اور معاشروں میں اپنے حقوق کے حصول میں متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔

وزیر خارجہ 10 مارچ کو ایک اعلیٰ سطح کی تقریب کی صدارت بھی کریں گے، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کسابا کروسی کے تعاون سے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کی یاد میں منعقد کی جارہی ہے۔

پاکستان نے جب سے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے ایک دن مقرر کرنے کا اقدام شروع کیا ، اسے خصوصی تقریب کی صدارت کرنے کے لیے بھی کہا گیا۔

خواتین پر کانفرنس چیلنجوں سے نمٹنے اور او آئی سی ممالک میں خواتین کے کردار کو آگے بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کے لیے سالانہ پالیسی ڈائیلاگ کا آغاز بھی کرے گی۔

کانفرنس میں موجودہ خواتین رہنماؤں کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی جائے گی جبکہ مسلمانوں کی تاریخ سے مثالیں بھی پیش کی جائیں گی۔

’پیارے افضل‘ کی جوڑی کی 10 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر واپسی

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

رمضان المبارک کے دوران ’غریب ترین افراد‘ کیلئے مفت آٹے کا اعلان