لائف اسٹائل

طاہر شاہ کا گانا ’آئی ٹو آئی‘ کاپی کرنے پر بھارتی گلوکار تنقید کی زد میں

بھارتی میوزک پروڈیوسر مایور جومانی نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سب سے پہلے نشاندہی کی

بھارتی گلوکار جوبن نوتیال نے طاہر شاہ کا گانا ’آئی ٹو آئی‘ کاپی کرلیا، جس کے بعد گلوکار سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔

طاہر شاہ کا گانا’آئی ٹو آئی’ کاپی کرنے کی خبر بھارت کے ہی میوزک پروڈیوسر مایور جومانی نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سب سے پہلے نشاندہی کی۔

ویڈیو میں انہوں نے جوبن نوتیال کے گانے ’مست آنکھیں‘ کو طاہر شاہ کے گانے ’آئی ٹو آئی‘ کے ساتھ پیش کیا۔

ویڈیو جاری کرنے کے بعد بھارتی اور پاکستانی صارفین نے جوبن نوتیال پر طنز و مزاح کے تیر برسائے۔

صارفین نے لکھا کہ ’جوبن نوتیال نے گانے کے علاوہ طاہر شاہ کا انداز اور ہیر اسٹائل بھی کاپی کرلیا۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ٹی سیریز اصل میں طاہر شاہ سیریز ہے‘۔

کسی نے لکھا کہ ’جوبن نوتیال کا پورا کریئر پاکستانی میوزک پر چل رہا ہے‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’جوبن کی نوکری خطرے میں پڑ گئی‘۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’طاہر شاہ اب جوبن نوتیال سے بڑے گلوکار بن گئے۔‘

طاہر شاہ کا گانا ’آئی ٹو آئی‘ 2013 میں ریلیز کیا گیا تھا، طاہر شاہ کے منفرد انداز اور گانے کے بول کی وجہ سے ’آئی ٹو آئی‘ کافی مشہور ہوا تھا تاہم اس گانے کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

جوبن نوتیال نے کئی پاکستانی گانوں کے ریمیک بنا کر شہرت حاصل کی جن میں بول کفارہ کیا ہوگا’ شامل ہے جس میں انہوں نے گلوکارہ نیہا کاکڑ کے ساتھ پاکستانی گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کے گانے ’دولہے کا سہرا سہانا لگتا ہے‘ کے بول بھی شامل کیے۔

اس کے علاوہ جوبن نوتیال نے استاد نصرت فتح علی خان کی شاعری ’دل غلطی کر بیٹھا ہے‘ کاپی کرکے 25 ستمبر 2021کو ہی ریلیز کیا تھا۔

سابقہ اہلیہ کے الزامات کی تردید: فیروز خان نے بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی حمایت کردی

’پیارے افضل‘ کی جوڑی کی 10 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر واپسی

زرنیش خان دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑاتی ہیں، مائرہ خان