پاکستان

گندھارا نسان نے پارٹس کی قلت کے سبب پیداواری سرگرمیاں معطل کر دیں

13 مارچ سے متبادل ہفتہ وار بنیادوں پر پیداواری سرگرمیاں شروع کریں گے، کمپنی

ڈونگ فینگ ٹرک اور جے اے سی گاڑیوں کے اسمبلر گندھارا نسان لمیٹڈ نے پارٹس کی قلت کے سبب 6 سے 10 مارچ تک پروڈکشن بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹاک فائلنگ میں کمپنی نے بتایا کہ وہ 13 مارچ سے متبادل ہفتہ وار بنیادوں پر پیداواری سرگرمیاں شروع کرے گی۔

کمپنی نے بتایا کہ اس کے وینڈرز کو خام مال کی درآمدات اور کمرشل بینکوں کی جانب سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں مسلسل بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

گندھارا نسان لمیٹڈ نے بتایا کہ اس کی وجہ سے پوری سپلائی چین میں خلل پڑا ہے اور وینڈرز کمپنی کو خام مال اور پرزہ جات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔

دریں اثنا، سازگار انجینئرنگ لمیٹڈ نے کو گاڑیوں کی سی کے ڈی کٹس اور خام مال کی درآمد پر حکومتی پابندیوں کی وجہ سے 27 فروری سے 4 مارچ تک معطل رکھنے کے بعد کاروں کی پروڈکشن دوبارہ شروع کر دی۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچرز نے ملک کی خراب ہوتی معاشی صورتحال کی وجہ سے صنعت کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، خاص طور پر روپے کی قدر میں کمی اور درآمدات پر پابندیاں بڑے پیمانے پر پیداوار بند کرنے کا باعث بنی ہیں جس کی وجہ سے آٹو سیکٹر میں نوکریاں ختم ہو رہی ہیں۔

آخر آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ اتنی سختی کیوں کررہا ہے؟

توشہ خانہ کیس: ’لگتا نہیں عمران خان آج پیش ہوں گے‘، ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک سماعت میں وقفہ

بجلی صارفین پر 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی منظوری