پاکستان

جماعت اسلامی کا پیپلزپارٹی پر بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں دھاندلی کا الزام

پیپلز پارٹی کی حکومت برہنہ فسطائیت کا مظاہرہ، انتخابی عمل کا مذاق اڑاتے ہوئے کراچی کا مینڈیٹ روند کر سیاسی تاریخ کی پست ترین سطح تک گر چکی، حافظ نعیم الرحمٰن

جماعت اسلامی نے حکمراں پاکستان پیپلز پارٹی پر 15 جنوری کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو تبدیل کرنے کے لیے سرکاری مشینری اور وسائل کا استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کے فاشزم اور انتخابی عمل کا مذاق اڑانے’ کے اقدام کا نوٹس لے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمٰن نے پارٹی ہیڈکوارٹرز ’ادارہ نور الحق‘ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت برہنہ فسطائیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور انتخابی عمل کا مذاق اڑاتے ہوئے کراچی کے عوام کا مینڈیٹ روند کر ملکی سیاسی تاریخ کی پست ترین سطح تک گر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریٹرنگ افسر اور اس کے نائب نے دوبارہ گنتی کے عمل میں گلشن حدید کی یونین کونسل 4 میں بدعنوانی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی آر او اور آر او نے ریاست سے بے وفائی اور اپنے حلف کے بجائے پیپلز پارٹی کے ساتھ وفاداری کا مظاہرہ کیا، اس حقیقت کے باوجود دوبارہ گنتی کی گئی کہ لفافوں کی مہریں پہلے ہی ٹوٹی ہوئی تھیں اور بیلٹ بیگز پہلے سے پھٹے ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ افسران باقی بیلٹ پیپرز کا ڈیٹا فراہم کرنے میں ناکام رہے، انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ یو سی جماعت اسلامی نے 165 ووٹوں سے جیتی تھی تاہم دوبارہ گنتی میں پیپلز پارٹی کو 53 ووٹوں کے جعلی فرق سے فاتح قرار دے دیا گیا جب کہ صرف وہی ووٹ مسترد ہوئے جو جماعت اسلامی کے حق میں ڈالے گئے تھے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ہماری پارٹی الیکشن کمیشن کو دوبارہ گنتی کے نام پر پولنگ کے بعد ہونے والی دھاندلی کے بارے میں ہیڈ اَپ جاری کرتی رہی لیکن بدقسمتی سے وہ اس بدعنوانی کا نوٹس لینے میں ناکام رہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پولنگ کے بعد کی دھاندلی اور کراچی کے شہریوں کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والوں کے خلاف فیصلہ کن دھرنا دیں گے، ہم کراچی کے عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ کریں گے اور اپنی آواز بلند کرنے کے لیے تمام قانونی اور جمہوری فورمز کا استعمال کریں گے۔

ایران: طالبات کو مبینہ طور پر زہر دینے کے خلاف والدین کا شدید احتجاج

ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن ناکام، لاہور قلندرز کی 21 رنز سے فتح

اداکار سمیع خان سے ’تنقیدی‘ سوالات، شوبز شخصیات کا کامیڈین سےمعافی کا مطالبہ