لائف اسٹائل

کیفی خلیل کی ’کہانی‘ کی عالمی شہرت، ڈچ گلوکارہ نے بھی گنگنا لیا

نیدرلینڈز کی معروف گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے اپنی خوبصورت آواز کیفی خلیل کا گانا 'کہانی سنو' گایا جس پر مداحوں نے خواب سراہا

کیفی خلیل کا سپر ہٹ گانا کہانی سنو اب مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے، اس گانے کو 12کروڑ 50 لاکھ سے زائد بار یوٹیوب پر سنا جا چکا ہے اور اسے بہت سارے گلوکاروں اور مداحوں نے بھی اپنے انداز سے گایا ہے۔

تاہم اب یہ گانا عالمی سطح پر بھی کافی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، حال ہی میں نیدرلینڈز کی معروف گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے بھی اپنی خوبصورت آواز میں اسے گایا ہے۔

ایما ایک ڈچ گلوکارہ ہے اور ان کے انسٹاگرام پر 58 لاکھ یوٹیوب سبسکرائبرز اور 17 لاکھ سے زائد انسٹاگرام فالوورز ہیں، وہ اکثر مشہور گانوں کو اپنی آواز میں گاکر داد وصول کرتی ہیں۔

ڈچ گلوکارہ نے کیفی خلیل کا گانا کہانی سنو گایا جس پر مداحوں نے خواب سراہا تاہم کچھ صارفین نے کیفی خلیل کی آواز میں ہی اس گانے کو بہتر سمجھا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایما ہیسٹرز نے کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانے پسوڑی کو بھی اپنی آواز بھی گایا تھا جس پر انہیں کافی سراہا گیا تھا۔

اس سے قبل پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی کیفی خلیل کا گانا ’کہانی سنو‘ گایا جس پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کچھ صارفین نے آئمہ بیگ کی آواز میں گانے کو پسند کیا,

واضح رہے کہ ’کنا یاری‘ فیم گلوکار کیفی خلیل کا مقبول گانا ’کہانی سنو‘ یوٹیوب پر سب سے زیادہ مقبول 10 گلوبل گانوں کی فہرست میں 8ویں نمبر پر آچکا ہے ۔

کیفی خلیل نے ابتدائی طور پر ’کہانی سنو‘کو جنوری 2021 میں ریلیز کیا تھا، جسے کافی سراہا گیا تھا، بعد ازاں کیفی خلیل نے اسی گانے کو نئے انداز میں جون 2022 میں بھی ریلیز کیا تھا۔

جاوید اختر نے متنازع بیان دے کر بھارت میں اپنی اور اپنے بچوں کی زندگی آسان کی ہے، یاسر حسین

اداکار سمیع خان سے ’تنقیدی‘ سوالات، شوبز شخصیات کا کامیڈین سےمعافی کا مطالبہ

ڈراموں میں خواتین پر تشدد کرنے اور انہیں مجبور دکھانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے، شائستہ لودھی