پاکستان

صدر مملکت نے ملک ولی کاکڑ کو گورنر بلوچستان تعینات کردیا

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 48 ایک اور 101 کے تحت وزیر اعظم کی تجویز پر تعیناتی کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک ولی کاکڑ کو گورنر بلوچستان تعینات کردیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ملک ولی کاکڑ کو گورنر بلوچستان تعینات کردیا ہے۔

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 48 ایک اور 101 کے تحت وزیر اعظم کی تجویز پر تعیناتی کی۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جماعتوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے امیدوار کے نام پر اتفاق کیا تھا۔

ملک ولی کاکڑ کا تعلق بی این پی مینگل سے ہے جبکہ اس وقت تک اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ملک ولی کاکڑ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی کی تھی۔

مداحوں کا دل چرانے والی سشمیتا سین عارضہ قلب میں مبتلا

حیدرآباد میں تیزی سے مقبول ہوتی ہوئی آف لائن بائیک سروس

بادشاہ چارلس نے ہیری اور میگھن کو برطانوی شاہی گھر سے بےدخل کردیا