پاکستان

کیچ: فائرنگ کے تبادلے میں 2 عسکریت پسند ہلاک، نادرا کا دفتر نذرِ آتش

ملزمان دفتر کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی گارڈز سے اسلحہ چھین کر اندر داخل ہوئے اور ریکارڈ نذرِ آتش کردیا، حکام

بلوچستان کے ضلع شپوک اور سمی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کیچ کے پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ مبینہ عسکریت پسندوں کی شناخت شعیب اور یحییٰ کے نام سے ہوئی جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

ایک اور واقعے میں ضلع کیچ کے ہی علاقے بل نگور میں نامعلوم حملہ آوروں نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان دفتر کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی گارڈز سے اسلحہ چھین کر اندر داخل ہوئے اور ریکارڈ نذرِ آتش کردیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لالہ رشید دشتی نے نادرا آفس پر حملے کی شدید مذمت کی۔

اوورسیز ووٹنگ کیس: پہلے جس قانون کو آئینی قرار دیا، اب غیر آئینی کیسے قرار دیں؟ جسٹس منیب اختر

سوئی سدرن گیس کمپنی کی گیس کے نرخ میں 392 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست

بادشاہ چارلس نے ہیری اور میگھن کو برطانوی شاہی گھر سے بےدخل کردیا