لائف اسٹائل

بولی وڈ اداکار کارتک آریان کی ’بھول بھلیاں 3‘ کا ڈراؤنا ٹیزر جاری

بولی ووڈ کے نوجوان اداکار کارتک آریان نے بھول بھلیاں 3 کا اعلان کردیا۔

بولی ووڈ کے نوجوان اداکار کارتک آریان نے بھول بھلیاں 3 کا اعلان کردیا۔

بھارتی اداکار نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’روح بابا 2024 دیوالی میں واپس آ رہے ہیں۔‘

بھارتی ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ فلم دیوالی 2024 کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

خیال رہے کہ کارتک آریان نے بھول بھلیاں 2 میں ’روح بابا‘ کا کردار ادا کیا تھا۔

انسٹاگرام ویڈیو میں بھوانی گڑھ کی قدیم حویلی کو دکھایا گیا ہے جہاں بھول بھولیاں 2 کی کہانی ختم ہوئی تھی، ویڈیو میں کارتک آریان کہہ رہے ہیں کہ ’کیا لگا کہانی ختم ہو گئی ہے؟ دروازہ تو بند ہوتے ہی ہیں تاکہ ایک دن پھر سے کھلیں‘۔

ڈراؤنی ویڈیو کلپ میں وہ کہتے ہیں کہ ’میں روحوں سے صرف بات نہیں کرتا بلکہ روحیں میرے اندر آ بھی جاتی ہیں‘۔

یاد رہے کہ سب سے پہلے 2007 میں ریلیز ہونے والی ہارر کامیڈی فلم ’بھول بھلیاں‘ 2005 کی کامیاب تامل فلم ’چندرمکھی‘ کا ریمیک تھی۔

فلم کی کہانی امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک شادی شدہ جوڑے سدھارتھ اور اونی پر مبنی تھی جو امریکا چھوڑ کر بھارت چھٹیاں منانے آتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھول بھلیاں 2 گزشتہ سال مئی میں ریلیز ہوئی تھی جس نے عالمی باکس آفس پر فلم نے کامیابیاں سمیٹی تھیں۔

آئمہ بیگ اورساحر بگا طویل عرصے بعد ایک ساتھ، گانا ’وشملے‘ کی ویڈیو جاری

عمران عباس کا بولی وڈ فلم ’عاشقی 2‘ میں اداکاری نہ کرنے پر افسوس کا اظہار

انسانوں کے بعد اب روبوٹس بھی بے روزگار ہونے لگے