پاکستان

جہلم: غفلت سے نومولود کی کمر جھلس گئی، ہسپتال کا پورا عملہ معطل

بھاٹیہ بیسک ہیلتھ یونٹ کی اسٹاف نرس نے نوزائیدہ بچے کو وارمر میں ڈال دیا تھا لیکن اس کا تھرمواسٹیٹ ایڈجسٹ کرنا بھول گئی تھی۔

جہلم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر نے بے بی وارمر کے بڑھے ہوئے درجہ حرارت کے باعث نومولود کے جھلس جانے پر بھاٹیہ بیسک ہیلتھ یونٹ کے پورے عملے کو غفلت برتنے پر معطل کر دیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بی ایچ یو کی اسٹاف نرس نے نوزائیدہ بچے کو وارمر میں ڈال دیا تھا لیکن اس کا تھرمواسٹیٹ ایڈجسٹ کرنا بھول گئی تھی جس کی وجہ سے اس کی کمر بری طرح جھلس گئی۔

بچے کو بعد ازاں جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔

ڈاکٹر مظہر نے بی ایچ یو کے عملے کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت محکمانہ انکوائری بھی شروع کردی۔

پاکستان کی پہلی مخنث اینکر مارویہ ملک مسلح حملے میں بال بال بچ گئیں

طورخم بارڈر کی بندش سے تاجروں، ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں اضافہ

سپریم جوڈیشل کونسل میں سپریم کورٹ کے جج کے خلاف درخواست