دنیا

ترکیہ زلزلہ: 11 روز بعد ایک شخص کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

مصطفیٰ آویسی 260 گھنٹے بعد ملبے تلے دبے ہوئے تھے، وہ ملبے سے زندہ باہر نکلنے کی امید کھو چکے تھے۔

ترکیہ میں آنے والے بدترین زلزلے میں 260 گھنٹے ملبے تلے دبے مصطفیٰ آویسی کو زندہ نکالنے کے بعد اپنے گھروالوں کو فون کال کی اور خیریت دریافت کی۔

مصطفیٰ آویسی نے ہسپتال سے فون کے ذریعے اپنی خیریت کے حوالے سے اپنے بھائی کو فون کال کی۔

فون کال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو کو دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین بھی آبدیدہ ہوگئے، کئی صارفین نے کمنٹ سیکشن میں مصطفیٰ آویسی کے لیے دعا کی۔

مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ ’میں نے سوچا کہ زلزلے میں میری فیملی مر چکی ہیں. ملبے سے باہر نکلنے کے لیے میری امید دم توڑ گئی تھی‘۔

مصطفیٰ آویسی نےہسپتال میں اپنی نومولود بچی اور اہلیہ سے ملاقات بھی کی۔

مصطفیٰ آویسی اُن زندہ بچ جانے والوں میں سے ایک ہے جنہیں ترکیہ اور شام میں زلزلے کے 10 دن بعد امدادی کارکنوں کی جانب سے ملبے تلے نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، مصطفیٰ آویسی کے علاوہ 17 سالہ لڑکی اور 74 سالہ خاتون بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ترکیہ کے شہر قہرامان ماراش میں واقع اپارٹمنٹ کے ملبے سے 10 روز بعد 248 گھنٹے تک ملبے کے نیچے پھنسی ہوئی 17 سالہ لڑکی کو زندہ نکالا تھا۔

اس کے علاوہ ترکیہ کے صوبہ ہاتائے میں 45 سالہ ہاکان یاسینوگلو کو امدادی کارکنوں نے 278 گھنٹے بعد ملبے سے زندہ نکالا تھا۔

واضح رہے کہ شام اور ترکیہ میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، حکام کو خدشہ ہے کہ ابھی تک ہزاروں متاثرین ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

زلزلے کے بعد تباہی کے مناظر سے پوری دنیا کو ہلا کررکھ دیا وہیں متاثرین اپنے پیاروں کی تلاش کے لیے امید لگائے بیٹھے ہیں کہ کسی نہ کسی لمحے ان کے پیارے ملبے تلے زندہ ہوں گے تو دوسری جانب وقت گزرنے کے ساتھ زندگی کی امید دھیمی پڑتی جا رہی ہے۔

’کراچی میں پی ایس ایل 8 کے میچز معمول کے مطابق ہوں گے‘

بولی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسلمان بھارتی سیاستدان سے شادی کرلی

ترکیہ، شام زلزلہ: ترک اداکاروں نے زلزلہ متاثرین کیلئے 6 ارب ڈالر جمع کرلیے