دنیا

امریکی لڑاکا طیارے نے فضا میں اُڑتی پراسرار شے کو مار گرایا

ناقابل شناخت اڑنے والی چیز کو کینیڈا کی سرحد کے قریب مار گرایا ہے اور امریکی پائلٹ کا اندازہ تھا کہ اڑنے والی چیز میں کوئی انسان نہیں تھا، ترجمان وائٹ ہاؤس

امریکی صدر جو بائڈن کے احکامات پر امریکی لڑاکا طیارے نے الاسکا کے شمالی ساحل میں پرواز کرنے والی نامعلوم اور پراسرارکار نما شے (آبجیکٹ) کو مار گرایا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکی وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ مشتبہ شے کے بارے بہت سی تفصیلات ابھی نہیں معلوم لیکن توقع ہے کہ یہ نامعلوم شے امریکی سمندری حدود میں گرنے کے بعد امریکا اسے برآمد کرلے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ واضح نہیں کہ اڑنے والی چیز کہاں سے آئی، ہم نہیں جانتے کہ یہ شے کس کی ملکیت ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اڑنے والی چیز کو کینیڈا کی سرحد کے قریب مار گرایا ہے اور امریکی پائلٹ کا اندازہ تھا کہ اڑنے والی چیز میں کوئی انسان نہیں تھا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ محکمہ دفاع کی سرگرمیوں کی مدد کے لیے الاسکا کی فضائی حدود کو بند کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پینٹاگون نے تصدیق کی تھی کہ امریکی لڑاکا طیارے نے چین کے جاسوس غبارے کو مار گرایا ۔

پینٹاگون کا کہنا تھا کہ جاسوس غبارہ چین کی جانب سے امریکی فضائی حدود کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے، غبارے کو جنوبی کیرولائنا کے ساحل پر نشانہ بنایا گیا۔

نیویارک: ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل پاکستانی نژاد امریکی پولیس افسر مکمل اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

ترکیہ شام زلزلہ: اموات کی تعداد 23 ہزار کے قریب پہنچ گئی، زندہ بچنے والوں کی تلاش تاحال جاری

اداکارہ حرا خان اور ارسلان خان شادی کی تقریبات زور و شور سے جاری