لائف اسٹائل

مایا علی کب شادی کر رہی ہیں؟

شوبز شخصیات اور خصوصی طور پر اداکارائیں اپنے تعلقات اور شادیوں کے حوالے سے خبروں میں رہتی ہیں۔

شوبز شخصیات اور خصوصی طور پر اداکارائیں اپنے تعلقات اور شادیوں کے حوالے سے خبروں میں رہتی ہیں اور غیر شادی شدہ اداکاروں کے مداح ان کے رشتہ ازدواج میں بندھنے سے متعلق جاننے کی خواہش بھی رکھتے ہیں۔

ایسی ہی شوبز شخصیات میں اداکارہ مایا علی بھی شامل ہیں، جن کی شادی سے متعلق ان کے مداح پریشان ہیں۔

حال ہی میں مایا علی نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالات کے جواب دیے، جہاں ان سے شادی سمیت ان کی تعلیم اور پسندیدہ اداکار سے متعلق بھی پوچھا گیا۔

مایا علی نے ایک مداح کے سوال پر جواب دیتے ہوئے بلال اشرف کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ بہت ہی مزیدار ساتھی فنکار ہیں اور انہوں نے ہمیشہ کام کے دوران ان سے کچھ نہ کچھ سیکھا ہے۔

اسی طرح ایک اور سوال کے جواب میں مایا علی نے وہاج علی کے ہمراہ کام کرنے پر شکرانے ادا کیے اور لکھا کہ وہ خوش نصیب ہیں کہ انہیں وہاج علی جیسے اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

مایا علی نے لکھا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ وہاج علی سے ان کی دوستی ہوئی اور انہوں نے اپنے عمل سے انہیں بتایا کہ سچی دوستی کیا ہوتی ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ماس کمیونی کیشن میں ماسٹر کر رکھا ہے۔

اداکارہ نے ایک مداح کے جواب پر بتایا کہ انہوں نے زندگی کی مشکلات سے سیکھا کہ جب بھی کسی انسان پر مشکل وقت آئے تو وہ سنبھل کر پھر سے مزید مضبوط ہوکر اٹھ کھڑا ہوا۔

ایک سوال کے جواب میں مایا علی نے اعتراف کیا کہ ان کا دل متعدد بار ٹوٹا ہے، تاہم انہوں نے دل ٹوٹنے سے متعلق مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔

اداکارہ سے ایک مداح نے شادی سے متعلق سوال کیا اور پوچھا کہ وہ کب شادی کریں گی؟ جس پر مایا علی نے مختصر جواب دیا کہ جب خدا چاہے گا وہ شادی کرلیں گی۔

بلال اشرف اداکارہ مایا علی کے ہمراہ ٹی وی ڈیبیو کرنے کو تیار

بھائی کی شادی کے بعد مایا علی والد کی یاد میں آبدیدہ

اداکار عوامی شخصیت ہوتے ہیں، ملکیت نہیں، مایا علی